0
Wednesday 12 Mar 2014 18:35

اسلام نے عورت کو جو تحفظ دیا ہے کسی مذہب نے نہیں دیا، علامہ یوسف اعوان

اسلام نے عورت کو جو تحفظ دیا ہے کسی مذہب نے نہیں دیا، علامہ یوسف اعوان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے اور تمام فیصلے اسلامی قوانین قرآن و سنت کے مطابق کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام فیصلے باہمی مشاورت کے ساتھ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے ذاتی نہیں ہیں اور پارلیمنٹ کی جانب سے آنے والے معاملات کو قرآن و سُنت کے مطابق دیکھتے ہوئے حل کیا جاتا ہے جبکہ بیوی سے شادی کیلئے اجازت مرد کو لینے کے حوالے سے غلط انداز سے پیش کیا جا رہا ہے جو کہ غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جو بھی فیصلے کئے ہیں وہ درست ہیں جبکہ نکاح کی فیس معاف اور نکاح کو آسان بنانے کیلئے بھی کرنے کی شفارش کی گئی ہے اور وراثت سے عورت کو حق کے حوالے سے بھی قرآن کے مطابق اُس کے حق کے فیصلہ کئے ہیں جو تحفظ اسلام نے عورت کو دیا ہے وہ اور کسی مذہب نے نہیں دیا جبکہ قرآن کا انکار کرنا کفر ہے اور تنقید کرنے والوں کو اپنے ایمان کی حفاظت کرنے چاہیے اور دینی معاملات کو اپنی ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 360918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش