0
Tuesday 18 Mar 2014 19:49
جنرل ضیاء کی باقیات دہشتگردوں کی پشتیبان بنی ہوئی ہیں

قوم کو بتایا جائے سعودی تحفے کے جواب میں ہمیں کیا ’’تحائف‘‘ دینے پڑینگے، صاحبزادہ حامد رضا

قوم کو بتایا جائے سعودی تحفے کے جواب میں ہمیں کیا ’’تحائف‘‘ دینے پڑینگے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طالبان ہتھیار پھینک کر پورے ملک کو پیس زون بنائیں۔ خودکش بمبار بیچے اور خریدے جاتے ہیں۔ خودکش بمباروں کی خرید و فروخت کرنے والے انسانیت پر رحم کریں۔ جہاد کے نام پر ڈالروں کی سوداگری ہو رہی ہے۔ اب دہشت گردی انڈسٹری بن چکی ہے۔ وزارت داخلہ ختم کرکے ہوم لینڈ سکیورٹی طرز کا ادارہ بنایا جائے۔ بھارت کا اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہونا اس کے جنگی جنون کا ثبوت ہے۔ بھارت نے پاکستان کے ماہی گیروں کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ پنجاب حکومت کی غفلت کی وجہ سے چولستان بھی قحط کی لپیٹ میں ہے۔ قاتلوں کو مذاکرات کی میز نہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے دورے سے واپسی پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار حکمران بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔ جمہوری حکومت عوام کو تحفظ نہ دے سکی تو عوام براہ راست فوج سے تحفظ مانگے گی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن دکھائی نہیں دیتی۔ فرینڈلی اپوزیشن کی وجہ سے حکومت من مانیاں کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضے لینا عوام نہیں حکام کی ضرورت ہے۔ حکومت نے ڈالر سستا کرکے بجلی مہنگی کر دی ہے۔ حکومت کے دس ماہ گزرنے کے بعد بھی مسائل اپنی جگہ پر موجود ہیں۔ جنرل ضیاء کی باقیات دہشت گردوں کی پشتی بان بنی ہوئی ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کو انسانی جان کی قدر و قیمت کی کوئی فکر نہیں۔

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نواز شریف کی وفاقی حکومت کی انشورنس پالیسی بن چکی ہے۔ پاکستان میں انصاف حاصل کرنے کے لیے خود کو آگ لگانا پڑتی ہے۔ احرارالہند کا شجرۂ نسب طالبان ہی سے ملتا ہے اور یہ تنظیم طالبان کا نیا چہرہ ہے۔ قوم کو بتایا جائے کہ سعودی تحفے کے جواب میں ہمیں کیا ’’تحائف‘‘ دینے پڑیں گے۔ سعودی عرب پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔ ملکی ترقی کے لیے امن مخالف تنظیموں کا صفایا ضروری ہے۔ دولت کے پجاری حکمران ملک و قوم پر بوجھ ہیں۔ نئی حکومت نے اہم سرکاری عہدوں پر کرپٹ افراد کو تعینات کیا ہے اور حکمرانوں نے پاکستان کو امریکہ کا کاسہ لیس بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 363218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش