0
Wednesday 19 Mar 2014 14:37

ڈپٹی ڈی ایچ او اٹک ڈاکٹر بابر قاتلانہ حملے میں شہید

ڈپٹی ڈی ایچ او اٹک ڈاکٹر بابر قاتلانہ حملے میں شہید
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی ڈی ایچ او اٹک ڈاکٹر بابر علی حسن ابدال میں اپنے گھر کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے، دو نامعلوم افراد نے اس وقت ان پر گولیاں برسا دیں جب وہ گزشتہ شب حسب معمول اپنے ذاتی نجی ہستپال سے سرکاری گاڑی میں اپنے گھر جارہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق دو افراد نے گاڑی کے سامنے آکر پستول سے ان پر فائرنگ کی جس وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق انہیں پستول کی پانچ گولیاں لگیں، ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 363467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش