0
Thursday 20 Mar 2014 23:37

روس نے امریکا کی کئی اہم سیاسی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

روس نے امریکا کی کئی اہم سیاسی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

اسلام ٹائمز۔ یوکرائن کے معاملے کیوجہ سے روس نے پابندیوں کے جواب میں امریکا کی کئی اہم سیاسی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں۔ جبکہ صدر اوباما نے آئندہ چند روز میں روس پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔ امریکا کی جانب سے روس اور یوکرائن کے 20 افراد پر پابندی کے بعد روسی وزارت خارجہ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بینز، سینیٹر جان میکن، صدر اوباما کے مشیر ڈی پیفر اور ایٹکنس سمیت 10 افراد پر ناصرف سفری پابندیاں لگا دیں ہیں بلکہ ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ 16 مارچ کو امریکا اور یورپی یونین نے روس اور یوکرائن کے متعدد اہلکاروں کے اثاثوں کو منجمد کر کے سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ ان افراد نے کریمیا کے ریفرنڈم میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پیسے فراہم کرنے کے الزام میں روسی بینک روسیا پر بھی پابندی لگائی۔ ادھر یورپین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ روس کو کسی بھی ملک کی آزادی صلب کرنے کا اختیار نہیں اور یورپ روس پر مزید پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 364095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش