0
Sunday 23 Mar 2014 09:29

یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، نماز فجر کے بعد وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چاروں گورنرز، وزرائے اعلٰی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر قومی رہنمائوں نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ان نظریات کی تجدید کا دن ہے جو ہمارے پیارے وطن کی تخلیق کے پیچھے کار فرما تھے۔ یہ اس عظیم قیادت اور اُن کے نظریات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک موقع ہے، جنھوں نے بے پناہ مسائل کا ثابت قدمی سے مقابلہ کیا اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ مملکت کے حصول کے مشن پر قائم رہے۔
آج کا دن ہمیں یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ اس ملک کی تشکیل کے پیچھے کارفرما سوچ کو مستقبل کے معماران کو منتقل کریں اور اُنہیں ان عظیم مقاصد کے حصول کے لیے تیار کریں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ نوجوان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خوابوں اور قائداعظمؒ کے افکار سے آگاہی حاصل کریں اور ان کی روشنی میں مثالی ریاست کے قیام کے نظریے کو سمجھیں، تاکہ انھیں نظریہ پاکستان کا شعور حاصل ہوسکے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان لازوال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے اور ملک کے موجودہ حالات ہم سے بھرپور قومی یکجہتی اور اتحاد کا تقاضا کر رہے ہیں۔ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔
خبر کا کوڈ : 364854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش