0
Thursday 3 Apr 2014 12:20

کرم ایجنسی کے پولیٹیکل حکام نے پشاور سے گاڑی اور ڈرائیور اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کرم ایجنسی کے پولیٹیکل حکام نے پشاور سے گاڑی اور ڈرائیور اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے پولیٹیکل حکام نے پشاور سے گاڑی اور ڈرائیور اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناکر3 ملزمان گاڑی سمیت گرفتار کرلئے اور گروپ کی مزید افراد کی گرفتاری کیلئے کاروایی جاری ہے ۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پاراچنار مقصودالحسن نے میڈیا کو بتایا کہ کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اغوا کاروں نے پشاور سے 25 مارچ کو ڈرائیور عمران خان کی ٹوڈی گاڑی کرم ایجنسی کیلئے سپیشل کرکے روانہ کردی کرم ایجنسی پہنچادی اور مغوی ڈرائیور کی بازیابی کیلئے 8 لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا ۔ پولیٹیکل حکام کو اطلاع ملنے پر پولیٹکل نائب تحصیلدار جاوید خان کی سربراہی میں پارٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے پولیٹکل محرر سید مدثر حسین و عابد حسین اور کرم لیوی فورس کے ہمراہ کاروائي شروع کی اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ڈرائیور عمران خان اور اس کی گاڑی ٹوڈی کیو ڈبلیو 993 کو برآمد کرلیا اور ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ، ملزمان کے نام صیغہ راز ميں رکھا جارہا ہے اور اغوا کاروں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں
خبر کا کوڈ : 368540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش