0
Friday 4 Apr 2014 15:48

بھتہ خور پولیس افسران کے ناموں کی فہرست پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا، شرجیل میمن

بھتہ خور پولیس افسران کے ناموں کی فہرست پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا، شرجیل میمن
اسلام تائمز۔ سندھ کے وزیراطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے بھتہ لینے والے پولیس افسران کے ناموں کی فہرست پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا۔ کراچی پولیس کے بھتہ نیٹ ورک سے متعلق خبر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جس کے خلاف الزام ثابت ہوا ضرور کارروائی ہوگی، حکومت نے کبھی نہیں کہا معاشرے میں کرپشن نہیں، پولیس میں اچھے لوگوں کے ساتھ برے بھی ہیں۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ میں مانتا ہوں پولیس میں 100 فیصد اہلکار اچھے نہیں، بھتہ لینے والے اہلکاروں کے ناموں کی فہرست میں خود آکر دیکھوں گا، آپ ثبوت پیش کریں، کرپشن میں ملوث ایک ایک اہلکار کو ہٹا دیں گے۔ شرجیل انعام میمن کہتے ہیں کہ یہ حکومت کا کام ہے کس افسر کو کہاں لگانا ہے، عدالت کا نہیں، یہ کہیں نہیں لکھا چھوٹا اہلکار رشوت لیتا ہو تو بڑا افسر بھی لے۔
خبر کا کوڈ : 369024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش