0
Thursday 10 Apr 2014 05:58

حکمران سعودی ڈالروں سے اتنی وفا کریں کہ ملک اور فوج کا وقار باقی رہے، علامہ حیدر علوی

حکمران سعودی ڈالروں سے اتنی وفا کریں کہ ملک اور فوج کا وقار باقی رہے، علامہ حیدر علوی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں دہشتگردی کی بدترین کاروائی ہے عوام مر رہی ہے اور حکمران جماعت طالبان کی ترجمان بنی ہوئی ہے حکمران سعودی ڈالروں سے اتنی وفا کریں کہ ملک اور فوج کا وقار باقی رہے دہشتگردوں کو قتل و غارتگری کے سوا کچھ نہیں آتا، ان سے مذاکرات وقت کا ضیاع اور پاکستان کا نقصان ہے فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی ہے اس سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے رہنماؤں ملک محمد افضل، علامہ حیدر علوی، ملک طاہر جاوید، غلام علی خان، پرویز حشمت، امجد عباسی اور نعمان چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق کے خلاف اور ملک کو پولیس سٹیٹ بنانے کی سازش ہے ان تمام مسائل کا حل حقیقی تبدیلی اور انقلاب میں ہے جس کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری بہت جلد کال دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 371257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش