0
Saturday 12 Apr 2014 23:09

بھارتی پارلیمانی انتخابات، چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ مکمل

بھارتی پارلیمانی انتخابات، چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ مکمل
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج 4 ریاستوں کی 7 پارلیمانی سیٹوں پر ووٹنگ مکمل ہوئی، اس کے علاوہ شمال مشرقی ریاست سکّم کی ریاستی اسمبلی کے لئے بھی آج ووٹ ڈالے گئے، اس مرحلے میں تقریباً 50 لاکھ ووٹرز نے 7 پارلیمانی سیٹوں کے لئے 74 امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے، آج جن ریاستوں میں پولنگ ہوئی ان میں بھارت کی مغربی ساحلی ریاست گوا، مشرقی ریاستیں آسام، تریپورہ اور سکّم شامل ہیں، گوا کی دونوں سیٹوں پر 1 ہی دن ووٹنگ ہوئی، واضح رہے کہ شمالی گوا اور جنوبی گوا کی سیٹوں پر مجموعی طور پر 19 امیدوار میدان میں ہیں، یہاں اہم مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے امیدواروں کے درمیان ہے، دوسری جانب تریپورہ میں ایک سیٹ تریپورہ (مشرقی) کے لئے ووٹ ڈالے گئے جہاں سی پی ایم، کانگریس، ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان چہار رخی مقابلہ ہے، سکّم کی واحد لوک سبھا سیٹ کے ساتھ ساتھ ریاست کی 32 رکنی اسمبلی سیٹوں کے لئے بھی ووٹ ڈالے گئے، چوتھے مرحلے میں آسام کی 3 لوک سبھا سیٹوں کے لیے بھی ووٹ ڈالے گئے ہیں، بھارت بھر میں پرامن پولنگ کے لئے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں، ووٹنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہی جبکہ تریپورہ میں پانچ بجے تک ہی ووٹ ڈالے گئے۔ درایں اثنا بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں سنیچر کو مشتبہ ماؤ نواز باغیوں کے دو حملوں میں مجموعی طور پر 12 افراد مارے گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، یہ تمام لوگ 10 اپریل کو بستر کے علاقے میں ووٹنگ کرانے کے لیے گئے تھے جہاں سے وہ آج ضلع ہیڈکوارٹر جگدل پور لوٹ رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 372242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش