0
Monday 14 Apr 2014 09:25

مسئلہ کشمیر اہم موڑ میں داخل ہو چکا ہے، بیرسٹر سلطان

مسئلہ کشمیر اہم موڑ میں داخل ہو چکا ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک نازک اور اہم موڑ پر داخل ہو چکا ہے لہذا کشمیری اس مسئلے کے حل کے لئے کوشش کریں اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے لئے جدوجہد کریں، کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر پر ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعادہ کیا تھا اسی طرح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی او آئی سی میں کشمیر کانٹیٹک گروپ تشکیل دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں عنقریب مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر جارحانہ انداز میں اٹھاؤں گا کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خاتمے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پارٹی کے شریک چئیرمین و پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہو کر آگے بڑھ رہی ہے لہذا نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کو بھی ہم ساتھ لے کر چلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں مہاجرین کے مسائل کے حل کے لئے محترمہ فریال تالپور اور وزیراعلی سندھ سے یہاں کراچی و سندھ میں مقیم کشمیری مہاجرین کے مسائل کے حل کے لئے بات چیت کرون گا کیونکہ یہاں مقیم کشمیری مہاجرین پارٹی کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں لہذا ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جانے چاہیں۔
خبر کا کوڈ : 372556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش