0
Sunday 13 Apr 2014 08:52

جمہوریت کو اصل خطرہ سیاسی آمریت سے ہیں، سردار عتیق

جمہوریت کو اصل خطرہ سیاسی آمریت سے ہیں، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ نواز، زرداری گٹھ جوڑ آزاد کشمیر میں تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتا۔ آزاد کشمیر میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت اور ناگزیر ہے۔ مسلم کانفرنس مؤثر پالیمانی کردار ادا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وقت نے ہمارے خدشات درست ثابت کر دئیے ہیں کہ تمام غیر ریاستی جماعتیں آزاد کشمیر میں جہموری اور پارلیمانی ناکامی پر پوری طرح متفق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجاہد اول ہاؤس غازی آباد میں سیاسی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 
 
سابق صدر پاکستان آصف علی زردای کی آزاد حکومت کو یہ یقین دہانی کہ نواز لیگ اور پیلز پارٹی دونوں جماعتیں پانچ سال تک اس معاہدے کی مکمل پاس داری کریں گی کہ جہاں نواز لیگ کی حکومت ہے وہاں پیپلز پارٹی دخل اندازی نہیں کرے گی اور جہاں جہاں پیپلز پارٹی کی حکومیتں ہیں وہاں نواز لیگ مداخلت نہیں کرے گی۔ 

سردار عتیق احمد نے کہا کہ ماضی میں مسلم کانفرنس بارہا اس خدشے کا اظہار کرتی رہی ہے لیکن اچھا ہوا کہ سابق صدر پاکستان کی زبان سے ممبران اسمبلی نے خود سن لیا ہے۔ آزاد کشمیر کا نظام نااہلی، بددیانتی، بدنظمی کرپشن، افراتفری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جس کو جاری رکھنے کی قوم متحمل نہیں ہو سکتی۔ 

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مسلم کانفرنس ملکی اور قومی مفاد میں فیصلے عوام الناس کی مشاورت سے ہمیشہ کی طرح آج بھی خود کر رہی ہے آنے والے دن آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل میں اضافے اور افراتفری کو روکنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادار کرنے کے لیے ہیں۔ مسلم کانفرنس کے کارکنان فیصلہ کن مراحلے میں داخل ہونے کے لیے تیاری آج سے شر وع کر دیں۔
 
سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں مسلم کانفرنس مسلح افواج پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ نواز حکومت کے کچن کابینہ کے بعض ارکین اپنے کاروباری مقاصد کے لیے جمہوریت اور ملک دونوں کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں حالات ثابت کر رہے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کو اصل خطرہ سیاسی آمریت سے ہے۔ فیلڈ مارشل ایوب خان اور جنرل ضیاء الحق کی گود میں پرورش پانے والے آج فوج کو شرمندگی کا باعث کہنے والے اپنے وجود کو پاکستان اور جمہوری نظام کے لیے شرمندگی اور ندامت کا باعث قرار دیں۔
خبر کا کوڈ : 372319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش