0
Monday 14 Apr 2014 18:21
عوام کے جان و مال کے محافظ ادارے بھی تکفیری گروہوں کی لپیٹ میں ہیں، علامہ شفقت شیرازی

قانون نافذ کرنے والے ادارے مجھے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، علامہ وحید عباس کاظمی

قانون نافذ کرنے والے ادارے مجھے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، علامہ وحید عباس کاظمی
اسلام ٹائمز۔ ہریپور کی ضلعی انتظامیہ میرے اقدام قتل میں ملوث ہے جنہوں نے مجھے بلاوجہ گرفتار کر کے کوہستان جیل منتقل کیا جبکہ چالیس پولیس اہلکاروں نے قانون کی حدوں کو کراس کرتے ہوئے میرے گھر داخل ہو کر تذلیل کرنے کی کوشش کی جس کی تمام تر ذمہ داری ڈی پی او ہری پور، اے ایس پی عبدالواحد محمود اور ڈی سی ہریپور پر عائد ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری تنظیم سازی اور رہنما علامہ وحید عباس کاظمی اور نئیر عباس جعفری صدر امن کمیٹی بزم حسینی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی بھی موجود تھے انہوں نے کہا مملکت پاکستان مسلسل ناامنیت کی صورتحال سے دوچار ہے اور تکفیری گروہوں کی دہشت گردی سے نبرد آزما ہیں امن کو قائم رکھنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے والے ادارے بھی تکفیری گروہوں کی لپیٹ میں جاتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اہل تشیع کو چن چن کر قتل کیا جا رہا جبکہ انتظامیہ بھی ان معاملات میں ملوث نظر آتی ہے۔ ڈسٹرکٹ خطیب علامہ وحید عباس نے کہا کہ اقدام قتل میں ملوث لوگوں کا انتظامیہ سے صفایا کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملہ کو عدالت لیجا کر محکمہ پولیس میں موجود دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔ علامہ وحید نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجھے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ملت تشیع کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
خبر کا کوڈ : 372792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش