0
Wednesday 16 Apr 2014 10:22

بیس کیمپ کے حکمران اپنوں میں ریوڑیاں بانٹنے میں مصروف ہیں، عبدالرشید

بیس کیمپ کے حکمران اپنوں میں ریوڑیاں بانٹنے میں مصروف ہیں، عبدالرشید

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کے حکمران عوامی مسائل سے لاتعلق ہو کر محض اپنوں میں ریوڑیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔ پورا مغرب اپنے سارے وسائل کے ساتھ نوجوانوں کو اسلامی تہذیب سے دور کرنے اور ان کو بے دین بنانے پر لگا ہوا ہے اس تہذیبی یلغار کے سامنے اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان اپنی شاندار روایات کو جاری رکھتے ہوئے اسلامی تہذیب کو عام کر رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اںھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ آزاد جموں و کشمیر کے زیراہتمام ناظمین کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اس وقت ہمارے نوجوانوں کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اور امکانات بھی بڑَے ہیں۔ نوجوانوں کی کردار سازی کرنا، ان کو علم اور عمل کے زیور سے آراستہ کر کے میدان میں اتارنا یہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد خطے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے جس کو اسلامی تحریک اور نظام کی تبدیلی کے لیے ہراول دستے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں نے تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بے شمار قربانیاں پیش کی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ منگلا ڈیم کے متاثرین آج بھی در بدر ہیں۔ متاثرین زلزلہ مٹی کے ڈھیر پر پڑے ہوئے ہیں لیکن حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان جماعت اسلامی میں شامل ہو کر حقیقی تبدیلی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔

خبر کا کوڈ : 373379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش