0
Sunday 27 Apr 2014 08:13

مقبوضہ کشمیر، ووٹ ڈالنا غلامی کی زنجیروں کو مضبوط کرنا ہے، شبیر شاہ

مقبوضہ کشمیر، ووٹ ڈالنا غلامی کی زنجیروں کو مضبوط کرنا ہے، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ خانہ نظربندی کے دوران حریت کانفرنس جموں کشمیر کی طرف سے جاری الیکشن بائیکاٹ مہم پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے اسلام آباد (اننت ناگ)، پلوامہ، شوپیان، کولگام اور ترال کے حریت پسند عوام کے جذبہ آزادی سے سرشار طرز عمل اور قابل تقلید الیکشن بائیکاٹ پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب شہیدوں کی روحیں بادلوں کی طرح شہر سرینگر علاقہ گاندربل اور بڈگام کی بستیوں پر منڈلا رہی ہیں تاکہ دیکھیں کہ کون وفا شعار کشمیریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کے خون کے احترام میں بھارت کے بہی خواہوں کو مسترد کر کے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور کون وطن دشمن بے ضمیر مفاد پرست ان عظیم شہیدوں کے خون سے کھلواڑ کر کے اپنا قیمتی ووٹ غلامی کی زنجیروں کو مضبوط کرنے کیلئے نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی یا دوسرے بھارت نوازوں کے حق میں استعمال کرتے ہیں، شبیر شاہ نے کہا کہ پوری کشمیری قوم امید کرتی ہے کہ جنوبی کشمیر کے غیور عوام کی طرح وسطی کشمیر کے غیرت مند لوگ بھی بھارتی غلامی کی زنجیریں کمزور کرنے کیلئے الیکشن کا مثالی بائیکاٹ کریں گے، شبیر شاہ نے کہا قوم کی نظریں شمالی کشمیر پر بھی ٹکی ہوئی ہیں اور یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ وہاں کے عوام حریت پسندی اور غیرت مندی میں کسی سے پیچھے نہیں ہونگے اور وہاں بھی بھارت نواز اور خون شہداء کے سوداگروں کو منہ کی کھانا پڑ ے گی، انہوں نے کہا کہ الیکشن بائیکاٹ کی کامیابی پوری کشمیری قوم کی کامیابی ہے اور اس کامیابی کا سہرا ان تمام ووٹروں کے سر جاتا ہے جو بائیکاٹ کر اور کرا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 376783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش