0
Saturday 26 Apr 2014 09:36

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن بائیکاٹ، سماجی رابطہ کی ویب گاہوں پر بھی مہم جاری

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن بائیکاٹ، سماجی رابطہ کی ویب گاہوں پر بھی مہم جاری
اسلام تائمز۔ جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند خیمہ نے جہاں الیکشن بائیکاٹ کیلئے روایتی طریقوں، جلسوں اور پوسٹروں کا اس بار بھی بھرپور سہارا لیا ہے وہیں اس بار ایک نئی روایت قائم کرتے ہوئے سماجی رابطہ میڈیا اور دیگر ملٹی میڈیا ذرایع کو بھی الیکشن بائیکاٹ کیلئے عوام کو ترغیب دینے کیلئے استعمال میں لایا جارہا ہے، فیس بک اور ٹویٹر پر مختلف علیحدگی پسند تنظیموں اور رضاکاروں نے الیکشن بائیکاٹ کے حوالے سے پیج قائم کئے ہیں وہیں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے نوجوان بھی اس میں کسی سے پیچھے نہیں اور انفارمیش ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال گذشتہ برسوں میں ہوئی ہلاکتوں اور علیحدگی پسند رہنماؤں کی اپیلوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے ایک زوردار مہم جاری ہے، واٹس ایپ اور فیس بک پر ایسا ہی ایک ویڈیو گردش کررہا ہے جس میں علیحدگی پسند خیمہ کے آپسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اُن کو الیکشن بائیکاٹ کی یک نکاتی اپیل دہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو جو کہ ’One Point Program election boycot‘ کے عنوان سے بنایا گیا ہے میں شہداء کی قبروں کے مناظر دکھاتے ہوئے عوام سے الیکشن بائیکاٹ کی پرزور اپیل کی گئی ہے جب کہ ساتھ ہی ویڈیو میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، آسیہ اندرابی اور یاسین ملک کے پیغامات کو شامل کیا گیا ہے جو کہ لوگوں کو الیکشن عمل کو مسترد کرنے پر ابھارتے نظر آرہے ہیں، چار منٹ 40 سکینڈ پر مشتمل یہ ویڈیو فیس بک، وٹس ایپ اور دیگر سماجی رابطہ کی ویب گاہوں کے ذرایعہ پر آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 376510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش