0
Monday 28 Apr 2014 00:00

نواز شریف مثبت کردار ادا کریں اور اداروں کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ کرائیں، الطاف حسین

نواز شریف مثبت کردار ادا کریں اور اداروں کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ کرائیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی و داخلہ انتشار کا شکار ہے، وزیراعظم نواز شریف اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اداروں کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ کرائیں، اگر جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوگی۔ لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف وقت ضائع کئے بغیر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش ہوکر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کریں اور ملک کو داخلہ خلفشار سے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کریں، پاکستان اس وقت بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی و داخلہ انتشار کا شکار ہے، وزیراعظم آگے بڑھ کر اداروں کے درمیان جاری سرد و گرم جنگ کا خاتمہ کرائیں، ملک میں جمہوریت بڑی قربانیوں کے بعد آئی، اگر جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوگی۔

الطاف حسین نے مزید کہا ہے کہ اس وقت ملک قومی یکجہتی، اتحاد و اتفاق اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا متقاضی ہے، نواز شریف ملک کے سب سے زیادہ اہم عہدے پر فائز ہیں اس لئے انہیں بڑے پن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کی رہنمائی کرنی چاہئے، اسے تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے۔ الطاف حسین نے نواز شریف سے اپیل کی کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 376928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش