0
Sunday 27 Apr 2014 22:57

صوبے کے عوام کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، گورنر سندھ

صوبے کے عوام کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اسی لئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ دونوں جماعتیں مل کر سندھ کی خدمت کریں۔ کراچی میں تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ حامد میر پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، پوری امید ہے کہ جلد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جائے گا، وہ حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں لیکن بغیر ثبوت کے الزام تراشی نہیں کرنی چاہئے تھی، پاک فوج ملک کا سرمایہ ہے اس پر لگائے گئے الزامات کو عوام نے پسند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اسی لئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ دونوں جماعتیں مل کر سندھ کی خدمت کریں۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ سندھ سمیت پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں اور جلد ہی ان کا انعقاد بھی ہوگا کیونکہ اسی سے عوامی مسائل کے حل میں مدد بھی ملتی اور جمہوری نظام بھی پرواز چڑھتا ہے لیکن اس سے کئی ایسے مسائل ہیں جن کا حل نکالنا بہت ضروری ہیں اور ان مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ صفائی ستھرائی کا ہے، اس کی ذمہ داری تمام افراد پرعائد ہوتی ہے، شہر میں تمام ادارے مل کر صفائی ستھرائی مہم میں تعاون کررہے ہیں، پہلے مرحلے میں شارع فیصل کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جس کے بعد اسے بڑھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 376912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش