0
Tuesday 29 Apr 2014 11:15

نواز لیگ کی طالبان نوازی، طالبان راولپنڈی سے بھتہ وصول کرنے لگے

نواز لیگ کی طالبان نوازی، طالبان راولپنڈی سے بھتہ وصول کرنے لگے
ترتیب و تنظیم: این ایچ نقوی

شہر کے دو تاجر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نام کے تحت کام کرنے والے بھتہ خوروں کا شکار بن گئے لیکن انہوں نے ان بھتہ خوروں کی مانگ پوری کرنے کے بعد پولیس کو اس کی رپورٹ دی۔ شہر کے ان تاجروں میں سے ایک صدر روڈ کے زاہد نذیر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ پولیس کے پاس اس لیے گئے کہ وہ اُن بھتہ خوروں کو دس لاکھ کی ادائیگی کے بعد بھی خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے تھے، جو 17 اپریل سے انہیں ہراساں کررہے تھے۔ نذیر نے بتایا کہ ایک آدمی جو پشتو میں بات کررہا تھا اور ٹی ٹی پی کا ایک رکن ہونے کا دعویٰ کررہا تھا، اس شخص نے انہیں دن میں تین مرتبہ فون کیا اور کالعدم عسکریت پسند گروپ جس کے ساتھ حکومت مذاکرات میں مصروف ہے، کے لیے پچیس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد وہ بہت خوفزدہ ہوگئے تھے۔ دھکمی آمیز کالوں کے دوران بات چیت کے بعد یہ بھتہ خور اپنے مطالبے کو دس لاکھ تک کم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔ متاثرہ تاجر نذیر کے مطابق ان کے بھائی امجد بتائی گئی جگہ پر گئے اور رقم دو افراد کے حوالے کردی، جو ایک کار میں بیٹھے وہاں ان کا انتظار کررہے تھے۔

نذیر نے بتایا کہ ’’رقم کی حوالگی کے وقت ایک موٹر بائیک پر دو افراد ان کی نگرانی کررہے تھے۔ میرے بھائی نے یہ بات نوٹ کی کہ بائیک کی نمبر پلیٹ پر بادشاہ کا ڈیزائن بنا ہوا تھا، لیکن وہ ان کے چہروں کو نہیں دیکھ سکے کہ ان دونوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔‘‘ دوسرے متاثرہ تاجر گنج منڈی کے انجم فصیح تھے۔جنہوں پولیس کو بتایا کہ وہ انتہائی کربناک تجربے سے گزرے تھے۔ انجم فصیح نے درج کرائی گئی رپورٹ میں کہا کہ وہ اپنے بھائی انور کے ساتھ ڈرائیو کرتے ہوئے گھر جا رہے تھے، تو ایک کار میں سوار چار لوگوں نے انہیں روک لیا۔
انہوں نے اپنی شناخت ٹی ٹی پی کے اراکین کے طور پر کروائی اور کہا کہ ان کے امیر نے حکم دیا ہے کہ ان سے رقم وصول کی جائے اور اپنی دھمکی کو حقیقی بنانے کے لیے ان لوگوں نے ان کی کار پر گولیاں بھی چلائیں۔ انجم فصیح نے بتایا کہ ’’وہ اس حملے سے بال بال بچے تھے۔‘‘ پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق بعد میں انہیں ان مجرموں کی جانب سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں اور بالآخر ان کے بھائی نے صدر روڈ پر واقع مشرق ہوٹل کے نزدیک پانچ لاکھ روپے ان کے حوالے کر دیئے۔ ڈی ایس پی راجہ طیفور نے بھتہ خوری کے بارے میں ان دونوں شکایات کی تصدیق کی اور یقین دلایا کہ پولیس ان بھتہ خوروں کو جلد از جلد گرفتار کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 377389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش