0
Wednesday 30 Apr 2014 11:35

پاراچنار، گزشتہ کئی روز پہلے پیواڑ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی آج شہید

پاراچنار، گزشتہ کئی روز پہلے پیواڑ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی آج شہید
اسلام ٹائمز۔ پارچنار کے پہاڑی علاقہ پیواڑ میں گزشتہ کئی روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی شخص آج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پاراچنار کے علاقہ پیواڑ کے صحرا میں 26 اپریل کو پیواڑ کے ایک باشندہ گلزار حسین ولد گل حسین آف پیواڑ غنڈی خیل پر بارودی سرنگ کا دھماکے کے زد میں آگیا۔ دھماکے میں گلزارحسین شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی حالت میں گلزارحسین کو پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج شہید ہوگیا۔ شہید کی عمر 24 سال بتایا جاتاہے۔ شہید کا نمازہ جنازہ انکے آبائی گاوں پیواڑ غنڈی خیل میں ادا کردی گئی۔ جنازے میں لوگوں کی کافی تعداد نے شرکت کی۔ اور شہید کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا۔
واضح رہے پاراچنار کے دیگر علاقوں سمیت پیواڑ میں نسبتاً بارودی سرنگ کے دھماکے کافی تعداد میں ہوچکے ہیں۔ جس میں زیادہ تعداد میں لوگ مارے جاچکے ہیں اور کافی تعداد میں معزور بھی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 377824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش