0
Friday 2 May 2014 08:12

مقبوضہ کشمیر میں ہمہ گیر ہڑتال، پائین شہر میں کرفیو اور جھڑپیں

مقبوضہ کشمیر میں ہمہ گیر ہڑتال، پائین شہر میں کرفیو اور جھڑپیں
اسلام ٹائمز۔ نواکدل میں قابض فورسز کی فائرنگ سے معصوم نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پائین شہر سمیت کئی حساس علاقوں میں سخت ترین بندیشوں کے بیچ وادی کے طول و عرض میں ہمہ گیر ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی جبکہ پائین شہر کے کئی علاقوں مائسمہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، پلہالن، لنگیٹ، پانپور، پلوامہ اور اومپورہ بڈگام میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان پتھراؤ، جوابی پتھراؤ، آنسو و مرچی گیس شلنگ، ہوائی فائرنگ اور پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوئے جن میں 7 فورسز اہلکار بھی شامل ہیں، پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس اور فوج کی تین گاڑیوں کے علاوہ کئی نجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، بدھ کو ووٹنگ کے بعد پائین شہر کے نوا کدل علاقہ میں فورسز اہلکاروں کی فائرنگ سے 24 سالہ نوجوان بشیر احمد بٹ کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کے خلاف حریت کانفرنس دھڑوں کے ساتھ ساتھ دیگر مزاحتمی تنظیموں نے ہڑتال کی کال دی تھی، شہر میں پرتشدد احتجاج کے خدشے کے پیش نظر حکام نے شہر خاص کے7 پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں سختی سے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا اور ان علاقوں میں سخت کرفیو نافذ تھا جس دوران سڑکوں اور گلی کوچوں میں اضافی فورسز و پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا اور اندرونی گلی کوچوں کو بھی خار دار تاروں سے سیل کردیا گیا تھا، لوگوں نے بتایا کہ کچھ علاقوں میں پولیس گاڑیوں کے ذریعے کرفیو کے نفاذ کا باضابطہ اعلان کیا گیا تاہم سرکاری طور پر شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی بات کی گئی، فورسز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے آبائی علاقہ اور اسکے گردونواح میں فورسز کی بھاری تعیناتی کے بیچ سناٹا چھایا رہا۔
خبر کا کوڈ : 378414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش