0
Sunday 4 May 2014 17:32

موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے جامع اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، جان محمد جمالی

موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے جامع اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، جان محمد جمالی

اسلام ٹائمز۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری اور ملکی تعمیر و ترقی کیلئے جامع اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔ امن و امان کو بہتر بنانے اور ملک کے اندر روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کیلئے حکومت سرمایہ دار طبقے کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ وفد نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ نصیرآباد جعفرآباد کے عوام کو دوبارہ ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے اور زرعی شعبے کو فعال اور منظم بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔ پٹ فیڈر کینال اور کیر تھر کینال میں زرعی پانی کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے اور زمیندار طبقہ کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ہماری علاقائی معیشت زرعی شعبے سے وابستہ ہے۔ ایریگیشن نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاق زرعی شعبے کو مربوط اور موثر بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فیڈر عوام کی امانت ہیں اور وہ عوام کی باہمی مشاورت اور رائے کی روشنی میں عوام کی اجتماعی فلاح کے منصوبے تشکیل دیئے جا رہے ہیں۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔ عوام کی ترقی و خوشحالی اور علاقائی تعمیر و ترقی ہمارا نصب العین ہے۔ عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے کیونکہ ہماری سیاست غربت، بے روزگاری کا خاتمہ اور غریب و مظلوم طبقات کی معاشی و اقتصادی خوشحالی کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم ہے۔

خبر کا کوڈ : 379119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش