0
Monday 5 May 2014 19:24

سانحہ رمک کی اعلیٰ سطح انکوائری کرائی جائے، فیصل کریم کنڈی

سانحہ رمک کی اعلیٰ سطح انکوائری کرائی جائے، فیصل کریم کنڈی
اسلام ٹائمز۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سوئی گیس کی فراہمی بلاتفریق شروع کی، لیکن آج کے منتخب نمائندے عوام کو بتائیں کہ انہوں نے علاقے میں اپنے دور اقتدار میں گیس کی دوسرے علاقوں میں فراہمی پر کتنا کام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ کنڈی ماڈل فارم میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر اگر شہباز شریف مینار پاکستان میں احتجاجی کیمپ لگا سکتا ہے تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر آرمی سٹیڈیم پشاور میں احتجاجی کیمپ کیوں نہیں لگا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور پی ٹی آئی نے صوبے میں تبدیلی کے دعوے کئے تھے، لیکن نہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا اور نہ ہی خیر پختونخواہ میں تبدیلی آئی۔ عوام موجودہ نمائندوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی بڑی جماعت ہے۔ انشاء اللہ الیکشن میں پیپلز پارٹی دوبارہ بھاری اکثریت سے اقتدار میں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا برادران نے الیکشن میں عوام سے جووعدے کئے لیکن وہ پورے نہیں کئے۔ہم نے پیپلز پارٹی کے دور میں ڈیرہ ایئرپورٹ کو بحال کیا۔ گیس پائپ لائن کا کام جنگی بنیادوں پر کیا اور بلاتفریق میٹرز کی فراہمی کی، لیکن ہمارے جانے کے بعد گیس کے حوالے سے مولانا برادران نے کوئی کام نہیں کیا۔ عوام اپنے مسائل کے حوالے سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے سانحہ رمک کوافسوسناک قرار دیااوراسکی اعلیٰ سطحی انکوائری کامطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 379438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش