0
Friday 9 May 2014 16:52

امت مسلمہ کو متحد ہو کر امن و اخوت کے پیغام کو عام کرنا ہوگا، علامہ مقصود علی ڈومکی

امت مسلمہ کو متحد ہو کر امن و اخوت کے پیغام کو عام کرنا ہوگا، علامہ مقصود علی ڈومکی

اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیراہتمام 15 مئی کو یوم نکبہ کی مناسبت سے منزل فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج کو دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن سامراجی قوتوں نے 15 مئی کو غاصب اسرائیل کی بنیاد رکھی۔ جسے مکمل طور پر امریکہ کی سرپرستی میں انبیاء کی سرزمین فسلطین پر مسلط کیا گیا۔ آج فرقہ وارانہ اور دہشتگردی کے ذریعے امت مسلمہ کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ نفرتوں کو ہوا دیکر اتحاد، امن اور اخوت کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں تاہم اسلامی مکاتب فکر کے درمیان صدیوں سے اسلامی اخوت اور رواداری کا رشتہ قائم ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر امن و اخوت، رواداری اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کریں۔

خبر کا کوڈ : 380793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش