0
Wednesday 14 May 2014 20:41

وزیراعلیٰ سندھ ٹی 20 میچ کھیلیں، زرداری صاحب انہیں انرجی ڈرنک پلائیں، نواز شریف

وزیراعلیٰ سندھ ٹی 20 میچ کھیلیں، زرداری صاحب انہیں انرجی ڈرنک پلائیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے امن و امان سے متعلق اجلاس میں پرانے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ آپریشن کے کپتان ہیں، ٹیسٹ کے بجائے ٹی 20 میچ کھیلیں، آصف زرداری کو تجویز دی کہ شاہ صاحب کو انرجی ڈرنک پلائیں۔ کراچی میں امن و امان سے متعلق خصوصی بیٹھک کی اندر کی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ اجلاس کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا، ان کا کہنا ہے کہ 6 احکامات دیئے گئے ایک پر بھی عمل نہیں ہوا، نہ جیل بنی، نہ اسلحہ خریدا گیا، نہ ریڈ وارنٹ جاری ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت بھی ملیر کینٹ منتقل نہیں کی گئی۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ آپریشن کے کپتان ہیں، ٹیسٹ نہیں ٹی 20 میچ کھیلیں، تحفظ پاکستان آرڈیننس کے مقدمات اب کیوں زیر سماعت نہیں، انہوں نے زرداری صاحب کو تجویز دی کہ شاہ صاحب کو انرجی ڈرنک پلائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ پرانے احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا جس پر چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ مختلف چیزوں کی اسٹڈی کرالی، جلد کام کریں گے، وزیراعظم نے پھر پوچھا کہ خطرناک مجرموں کے ریڈ وارنٹ اب تک جاری کیوں نہیں ہوئے، تو چیف سیکریٹری نے اس کی ذمہ داری وفاق پر ڈال دی، جامشوروں میں ہائی پروفائل جیل کی تعمیر شروع ہونے کے سوال کے جواب میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کو نشاندہی کرنے کا کہا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 382501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش