0
Friday 16 May 2014 02:36

ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ٹانک میں پہیہ جام ہڑتال، تعلیمی و کاروباری ادارے بند

ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ٹانک میں پہیہ جام ہڑتال، تعلیمی و کاروباری ادارے بند
اسلام ٹائمز۔ ٹانک شہر میں 18 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 22 گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ سماجی تنظیم ٹانک ویلفیئر سوسائٹی کی کال پر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ شہر کے تمام کاروباری و تعلیمی مراکز بھی بند کر دیئے گئے۔ ایم این اے داور خان کنڈی کی قیادت میں ہزاروں مظاہرین سٹی پولیس سٹیشن سے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے ٹریفک چوک پہنچے، جہاں مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بند کردی۔ دن بھر جاری رہنے والے مظاہرے کے باعث ٹانک میں مکمل طور پر پہیہ جام رہا اور شہر کا رابطہ دیگر شہروں و علاقوں سے منقطع رہا۔ مظاہرین نے انتظامیہ، واپڈااور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک جب مظاہرین سے مذاکرات کے لیے آئے تو مظاہرین مشتعل ہوگئے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر واپس چلے گئے۔ بعد ازاں ایم این اے داور کنڈی، پیر سلیم شاہ، محمد سجاد و دیگر قائدین نے ایکسین واپڈا، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے دو گھنٹے طویل مذاکرات کئے۔ ان کامیاب مذاکرات میں طے پایا کہ ٹانک شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دورانیہ بارہ گھنٹے ہوگا۔ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 382941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش