0
Monday 19 May 2014 12:15

جیو نے معافی مانگ لی، اب گھنائونی سازشوں کو بند کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

جیو نے معافی مانگ لی، اب گھنائونی سازشوں کو بند کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی شاہ نقوی نے گذشتہ روز جامعہ جعفریہ جنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیو انتظامیہ نے نادانستہ غلطی سرزد ہونے پر بحکم قرآن بحوالہ سورۃ النحل آیت نمبر 119 پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالٰی، نبی کریم ؐ اور اہل بیت اطہار سلام اللہ علیہا کے حضور معافی مانگنے کے علاوہ امت مسلمہ سے بھی معافی طلب کرکے اپنی بخشش و مغفرت کی راہ ہموار کرلی ہے، جیو نیوز کے مطابق علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملک کے دیگر مختلف ٹی وی چینل اب انہی گستاخانہ کلپس کو بار بار دکھا کر اہل بیت اطہار (ع) کی شان میں گستاخی اور توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ لہٰذا اب ان گھناؤنی سازشوں کو بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 383990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش