0
Thursday 22 May 2014 10:52

4نہیں60 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی مہم چلائینگے, عمران

4نہیں60 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی مہم چلائینگے, عمران
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت کا ایک سال پیپلزپارٹی کے 4 سال سے بدتر ہے۔ نوازشریف کو دھاندلی کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا، مجھے اسٹیبلشمنٹ خان کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت اور جیو ایک ہیں، وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کے موقف میں کھلا تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے 2 کروڑ کے ٹیکس معاف کروائے۔ چیئرمین پیمرا کو اس لئے ہٹایا گیا کہ انہوں نے جیو کی پونے 4 ارب کی خوردبرد پکڑی تھی۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ صرف 4 حلقوں میں تحقیقات کے لئے کہا تھا اور تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار ہو کر کیا ہم دھاندلی کو تسلیم کر لیں۔ ہم دھاندلی کا الزام لگانے والوں سے مل رہے ہیں ملک میں کون سا الیکشن ہے جس میں دھاندلی کا الزام نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جمہوریت کو نہیں بلکہ حکومت کو خطرہ ہے۔ جیو حکومت کے لئے پی ٹی وی 2 ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا اور عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں تحقیقات ہونی چاہئے۔ عمران خان نے کہا کہ 4 نہیں 60 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی مہم چلائیں گے۔ مہم چلانے کے لئے 4 حلقوں کے نتائج کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف جن حلقوں میں جیتی ہے وہاں چاہیں تو ووٹوں کی گنتی کروا لی جائے۔ 60 ہزار ووٹوںکی ٹائپنگ میں غلطی ہے تو لاکھوں ووٹوں میں بھی غلطی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنے اثاثے ظاہر کر دیں تو اس ملک کو فائدہ ہو گا۔دریںاثناءچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سال بیرون ملک کمانے کے باوجود تمام کمائی پاکستان منتقل کی اور میرے تمام اثاثے میرے ہی نام ہیں۔سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثہ جات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اثاثوں کے ادا کردہ ٹیکسز کا ریکارڈ تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر بھی دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر سیاستدان بھی ادا کردہ ٹیکسز کی تفصیلات قوم کے سامنے لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے تمام اثاثے میرے ہی نام ہیں بیرون ملک کمایا گیا پیسہ پاکستان میں منتقل کیا.
خبر کا کوڈ : 385029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش