0
Thursday 22 May 2014 10:07

گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب عباسی کا مہمند ایجنسی کے بازار کا دورہ

گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب عباسی کا مہمند ایجنسی کے بازار کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پی کے نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا، مہتاب عباسی نے اپنے دورے کے دوران بازار میں عام لوگوں سے بھی بات چیت کی۔ مہمند ایجنسی میں تقریباً دو سال پہلے ہونے والے فوجی آپریشن کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کو زیادہ تر علاقوں پر کنٹرول حاصل ہو چکا ہے تاہم علاقے میں طالبان کا خوف ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوا ہے۔ گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب احمد خان کی خصوصی دعوت پر منگل کی صبح پشاور سے مہمند ایجنسی کے لئے سڑک کے راستے صحافیوں کی ایک ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوئے تو قبائلی علاقے کی حدود شروع ہونے پر ہی اندازہ ہوا کہ علاقے میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یکہ غونڈ چیک پوسٹ سے لیکر مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی تک جگہ جگہ پر سڑک کے کنارے خاصہ دار اور مہمند سکائوٹس کے جوان چوکس دکھائی دئیے، علاقے کی اہم شاہراہ مہمند باجوڑ سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت پہلے کے مقابلے میں کافی حد تک بہتر نظر آئی۔ جرگہ کے اختتام پر گورنر سردار مہتاب احمد خان سکیورٹی اور مقامی افسران کے ہمراہ اچانک ایجنسی ہیڈ کوارٹر کی چار دیواری سے نکل کر غلنئی بازار کی طرف گئے۔ یہ امر بازار میں موجود لوگوں اور صحافیوں کے لئے نہ صرف دلچسپ تھا بلکہ کچھ دیر کے لئے خوف زدگی کا باعث بھی بنا کیونکہ سامنے پہاڑ اور قبائلی علاقے کے بازار میں گورنر کا کھلے عام پھرنا خطرے سے خالی نہیں تھا۔ بازار میں موجود افراد بھی اچانک گورنر کو اپنے درمیان پاکر خوف زدہ سے بھی ہوئے تاہم سردار مہتاب جب فرداً فرداً لوگوں سے ملتے رہے اور ان کے مسائل معلوم کرتے رہے تو پھر تھوڑی دیر کے بعد وہاں لوگوں کا جم غفیر بھی اکٹھا ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 385012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش