0
Tuesday 27 May 2014 16:11

گلگت بلتستان اور کرگل پاک بھارت سیاسی تناو کے سبب پسماندگی کا شکار ہے، منظور پروانہ

گلگت بلتستان اور کرگل پاک بھارت سیاسی تناو کے سبب پسماندگی کا شکار ہے، منظور پروانہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان یونائیٹڈ موئومنٹ کے چئیرمین منظور پروانہ نے گلگت بلتستان اور کرگل لداخ تاریخی، ثقافتی، قدرتی وسائل اور اپنی جداگانہ جغرافیائی اہمیت کے باوجود پاکستان اور بھارت کی روایتی مخالفت اور سیاسی تنائو کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہے۔ کرگل کا معرکہ ہو یا سیاچن کی لڑائی گلگت بلتستان اور کرگل لداخ کے عوام براہ راست متاثر ہو رہے ہیں اور یہاں کی عوام ان دونوں ملکوں کے جنگی نشانے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ماضی کی تلخیوں پر امن و آشتی اور دوستانہ تعلقات کی بنیادرکھنے جا رہے ہین۔ واہگاہ اور کشمیر میں کئی مقامات پر دوستی کے قافلے رواں دواں ہیں۔ تجارت اور لین دین کے لئے ایک دوسرے کو پسندیدہ قرار دے چکے ہیں۔ دونوں ملکوں کے وزائے اعظم نئی دہلی میں ایک ہی تقریب میں پہلو بہ پہلو بیٹھ کر ایک دوسرے کے خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں متنازعہ ریاست کے دو اہم اکائیوں گلگت بلتستان اور کرگل لداخ کے لاکھوں عوام کو بھی پر امن مذاکرات، دوستانہ تعلقات، فائدہ مند تجارت اور اعتماد سازی کے ثمرات سے مستفید کرتے ہوئے یہاں کے عوام کے دیرینہ اور جائز مطالبات کو بھی تسلیم کر لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 386788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش