0
Thursday 29 May 2014 10:53

نائیجریا، بوکو حرام کے حملوں میں 45 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 54 افراد ہلاک

نائیجریا، بوکو حرام کے حملوں میں 45 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 54 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی نائیجیریا میں مذہبی عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کے 2 مختلف حملوں میں 45 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 54 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور جاتے ہوئے ایک ٹینک اور متعدد گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔ ریاست یوبے کے علاقے بنی یدی میں ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار سیکڑوں مسلح عسکریت پسندوں نے فوجی اڈے اور اس سے ملحقہ پولیس بیرکس کو ایک ساتھ نشانہ بنایا۔ پولیس کانسٹیبل نے بتایا کہ بوکو حرام کے مسلح حملے میں 24 فوجی اور 21 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ نام ظاہر نہ کرنی کی شرط پر ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آور جاتے ہوئے ایک ٹینک اور متعدد گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔ اس واقعے میں شہری ہلاکتوں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ریاست بونو کے مقامی حکومتی اہلکار ابراہیم نے بتایا کہ پیر کی شب دور دراز کے دو دیہات میں بوکو حرام کے ایک مسلح حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ ابراہیم نے کہا تھا کہ آشیگا آشیہ شہر میں مسلح افراد نے دیہاتیوں کو ہلاک کیا اور ان کے گھروں کو جلا دیا گیا، حملہ آوروں نے علاقے پر کنٹرول کے بعد عربی حروف سے لکھا ہوا سفید پرچم لہرا دیا تھا۔ ادھر شمال مشرقی نائیجیریا سے ایسی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ شدت پسندوں نے ریاست بورنو میں مرکزی شاہراہ پر سفر کرنیوالوں پر بھی حملے کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 387355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش