0
Sunday 1 Jun 2014 09:17

مقبوضہ کشمیر، ڈاکٹر قاسم فکتو کی اسیری کے 22 سال مکمل

مقبوضہ کشمیر، ڈاکٹر قاسم فکتو کی اسیری کے 22 سال مکمل
اسلام ٹائمز۔ ایک طالب علم سے عمر قید سزا یافتہ ہونے کے سفر میں سینئر علیحدگی پسند لیڈر ڈاکٹر عاشق حسین فکتو عرف ڈاکٹر قاسم نے جیل میں 22 برس مکمل کرلئے ہیں، 1967ء میں پیدا ہوئے ڈاکٹر قاسم نے اسلامیہ کالج سرینگر میں کامرس مضمون میں گریجویشن حاصل کی، انہوں نے دختران ملت کی موجودہ چیئرپرسن آسیہ اندرابی کے ساتھ شادی کی اور اسکے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم یعنی ایم اے، ایم فل اسلامک سٹیڈیز اور مولوی فاضل کی ڈگری کشمیر یونیورسٹی سے حاصل کی، انکی زندگی نے 90 کی دہائی کے ابتدائی ایام میں ہی ایک زبردست تبدیلی دیکھی جب انہوں نے عسکریت میں شمولیت کی اور حزب المجاہدین کے ترجمان کی حیثیت سے کام شروع کیا۔ انہیں سب سے پہلے 1993ء میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور 6 برس کی قید کے بعد ٹاڈا عدالت نے انہیں تمام کیسوں سے بری قرار دیا لیکن پولیس نے انہیں 2002ء میں اس وقت سرینگر ائرپورٹ پر گرفتار کیا جب وہ لندن میں ایک کانفرنس میں شمولیت کے بعد واپس لوٹ رہے، 2003ء میں انہیں معروف کشمیری پنڈت ہیومن رائٹس کارکن ہردے ناتھ وانچو، جنہیں 1992ء میں ہلاک کیا گیا تھا، کے قتل کے الزام میں مجرم قرار دے کر ان کے خلاف عمر قید کی سزا سنائی تاہم ڈاکٹر قاسم نے ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کیا۔

اس دوران سپریم کورٹ نے ڈاکٹر فکتو اور ان کے ساتھ اسی الزام کے تحت سزا کاٹ رہے افراد کے حق میں جیل میں گذارے گئے وقت کو شامل کرنے کا حکم دیا، ڈاکٹر قاسم نے ان کی سزا کو عدالت میں چیلنج کیا اور عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ان کے کیس کا سرنو جائزہ لیں، 3 جون 2008ء کو حکومت نے ڈی جی پی جیل خانہ جات اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر حسنین مسعودی کی نگرانی میں ایک جائزہ بورڑ تشکیل دیا تاکہ وہ ڈاکٹر قاسم کی جے کے جیل مینول 2000ء کے تحت رہائی کے حوالے سے اپنی سفارش پیش کرسکیں تاہم سی آئی ڈی نے ان سفارشات کی مخالفت کی تاہم ڈاکٹر قاسم نے اپنی قید کے خلاف عدالت عالیہ میں چیلنج کیا اور جائزہ بورڑ کی سفارشات کے تحت فیصلہ صادر کئے جانے کی درخواست پیش کی، عدالت عالیہ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ جیل خانہ جات مینول کے مطابق ڈاکٹر قاسم کی رہائی سے متعلق فیصلہ لے، کئی عارضوں میں مبتلاء ڈاکٹر فکتو نے حال ہی میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں طبی ملاحظہ کے دوران گریٹر کشمیر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قید کو ایک سازش کے تحت طول دیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 388192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش