0
Tuesday 3 Jun 2014 00:12

جعفراللہ پی پی اسکردو کی بجائے گلگت کی فکر کریں، پیپلز پارٹی اسکردو

جعفراللہ پی پی اسکردو کی بجائے گلگت کی فکر کریں، پیپلز پارٹی اسکردو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اسکردو کے رہنماء محمد بشیر سینئر نائب صدر، محمد حسین سیکرٹری اطلاعات اور نجف علی جنرل سیکرٹری پی پی روندو نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ 4 سالوں سے وزیراعلٰی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے گیت گانے والے شریف شاہی آج کس منہ سے کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت نے کرپشن کی ہے۔ شریف شاہی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر فیصلہ کریں کہ پیپلز پارٹی نے انہیں کتنی عزت دی ہے۔ آج جب مرکز میں پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہوئی ہے اور صوبائی حکومت بھی ختم ہونے والی ہے تو وہ مفاد لینے نون لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔ جس شخص سے پیپلز پارٹی کو وفا نہیں آیا وہ مسلم لیگ نون سے کیا وفا کرے گا۔ حاجی گام کل بھی منی لاڑکانہ تھا آج بھی منی لاڑکانہ ہے۔ حاجی گام کو تخت لاہور کہنے والوں کو الیکشن میں پتہ چلے گا کہ حاجی گام کے جیالے کس کے ساتھ ہیں۔ حاجی گام کے جیالوں، جوانوں، بزرگوں پر فخر ہے کہ انہوں نے برے سے برے وقتوں میں پیپلز پارٹی کو تنہا نہیں چھوڑا اور آئندہ بھی چٹان کی طرح پیپلز پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جعفراللہ پیپلز پارٹی اسکردو کی بجائے گلگت میں اپنے حلقے کا فکر کریں، جہاں سے وہ ہمیشہ ہارتے رہے ہیں شریف شاہی جیسے مفاد پرست لوگ پیپلز پارٹی چھوڑنے سے پیپلز پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 388640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش