0
Thursday 5 Jun 2014 21:46

بجٹ آمد سے عوام کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ہیں، ایم کیو ایم حقیقی

بجٹ آمد سے عوام کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ہیں، ایم کیو ایم حقیقی
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا ہے کہ عوام توانائی بحران، بے روزگاری، مہنگائی اور بدامنی کے باعث شدید مصائب کا شکار ہیں، نواز حکومت اور وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے جو دعوے کئے جا رہے تھے اس کے پیش ہونے پر عوامی امیدیں ٹوٹی ہیں بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بجٹ آمد سے عوام کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر اضافی ٹیکس معصوم عوام سے ذیادتی کے مترادف ہے، اگر حکومت عوام کو ریلیف دینا ہی چاہتی ہے تو اسے تنخواہوں میں اضافہ، توانائی بحران کا خاتمہ، گیس اور پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید استحکام لانا ہوگا۔ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے مزید کہا کہ بجٹ میں قیمتوں پر اضافی ٹیکس کا براہ راست اثر متوسط اور غریب طبقے پر پڑیگا لہذا موجودہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جس طرح سرگرمی دکھا رہی ہے اسی طرح کفایت شعاری اور خود انحصاری کا بھی مظاہرہ کرے تو بجٹ کے خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کا فوری حل تلاش کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 389467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش