0
Tuesday 5 Oct 2010 11:59

افغان جنگ،امریکی حکمت عملی میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں ہو گی،اوباما

افغان جنگ،امریکی حکمت عملی میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں ہو گی،اوباما
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق صدر اوباما نے واضح کر دیا ہے کہ افغان جنگ پر موجودہ امریکی حکمت عملی میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں ہو گی۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اراکین کانگریس کو کچھ روز پہلے لکھے گئے خط میں اوباما کا کہنا تھا کہ افغانستان کیلئے دسمبر میں اعلان کردہ نئی پالیسی میں اِس وقت کسی تبدیلی کی ضرورت ہے اور نہ ہی کی جائے گی۔دسمبر سے اب تک جو واحد تبدیلی کی گئی ہے،وہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی افغانستان میں اتحادی فورسز کے کمانڈر کی حیثیت سے تعیناتی ہے۔
صدر اوباما نے پچھلے سال دسمبر میں نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے تیس ہزار اضافی امریکی فوجی افغانستان بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ فوج کی واپسی جولائی دو ہزار گیارہ سے شروع ہو جائے گی۔نئی حکمت عملی کے تحت افغان فورسز کی تربیت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے،تاکہ وہ غیرملکی فوج کی جگہ سیکیورٹی کی ذمہ داریاں جلد سنبھال سکیں۔امریکی اور نیٹو حکام پر دباؤ ہے کہ وہ اس سال دسمبر میں پالیسی کے جائزے سے پہلے طالبان کے خلاف لڑائی میں پیشرفت دکھائیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق حکمت عمل میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔موجودہ پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔کانگریس کی معاونت سے مرتب کی گئی رپورٹ میں صدر اوباما نے اپنی انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ پاکستان افغانستان سے متعلق گزشتہ سال دسمبر میں تشکیل دی گئی پالیسی پر عمل جاری رہے گا اور اس میں فی الحال کسی قسم کی تبدیلی ضرورت نہیں۔صدر اوباما کا کہنا تھا کہ کانگریس پالیسی پر غور کا حق رکھتی ہے،تاہم وہ امریکی مفاد میں موجودہ پالیسی پر کامیابی سے عمل درآمد چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 39233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش