0
Tuesday 17 Jun 2014 09:50

ضرب عضب کا تیسرا روز، 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک

ضرب عضب کا تیسرا روز، 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں تیسرے روز بھی آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ نئی کارروائی میں 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے 8 ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ میرعلی کے مختلف علاقوں میں آج صبح جیٹ طیاروں نے بم باری کی، جس کے دوران خیسور، خوشحالی اور کاسکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے 8 ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ بمباری میں 50 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، جن میں زیادہ تر غیر ملکی شامل ہیں۔ اس سے پہلے آئی ایس پی آر گذشتہ روز شوال میں ہونے والی کارروائی میں 34 دہشت گردوں کی ہلاکت اور 6 ٹھکانوں کے تباہ کرنے کی تصدیق کر چکا ہے، اس دوران 2 جوان شہید ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 392666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش