0
Wednesday 18 Jun 2014 02:22

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، تاجر تنظیموں نے ہڑتال، پاکستان بار کونسل نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، تاجر تنظیموں نے ہڑتال، پاکستان بار کونسل نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ ترجمان قومی تاجر اتحاد نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے خلاف مکمل طور پر شٹر ڈاﺅن کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان عوامی تاجر اتحاد محمد اسحاق نے بھی آج (بدھ) کے روز لاہور کی تمام بڑی مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان بار کونسل نے بھی سانحہ کے خلاف احتجاجی طور پر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ وائس چیئرمین رمضان چوہدری نے میڈیا نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر ہونیوالا حملہ ریاستی بربریت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وائس چیئر مین پاکسان بار کونسل نے کہا کہ ملک کی کسی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہو گا اور بازﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے جبکہ مجلس وحدت المسلمین نے بھی ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ایم کو ایم بھی آج یوم سوگ منا رہی ہے۔ تاہم کراچی میں کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ نے بدھ کے روز کراچی میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم رابطہ کمیٹی نے تاجر برادری کی اپیل پر کاروبار بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 392973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش