0
Monday 9 Jun 2014 22:34

بھارت میں اپنی انفرادیت کے ساتھ رہنا مسلمانوں کا دستوری حق، مولانا سید جلال الدین عمری

بھارت میں اپنی انفرادیت کے ساتھ رہنا مسلمانوں کا دستوری حق، مولانا سید جلال الدین عمری
اسلام ٹائمز۔ ہمیں ارباب اقتدار کے سامنے پوری قوت سے یہ بات کہنی چاہیے کہ مسلمانوں نے کبھی کوئی غیر قانونی راستہ اختیار نہیں کیا، ان کی جدوجہد ہمیشہ دستوری رہی ہے، اگر ایک دو افراد نے کبھی کوئی غلط راستہ اپنایا تو امت نے اس کی تائید نہیں کی، بلکہ ہمیشہ اس سے برات ظاہر کی ہے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلال الدین عمری نے جماعت کے امرائے حلقہ جات کے دو روزہ اجلاس میں کیا، یہ اجلاس بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج اور نئی حکومت کے تشکیل کے بعد کی صورتحال پر غور و خوض کے لئے طلب کیا گیا ہے، مولانا سید جلال الدین عمری نے اجلاس کی افتتاحی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو صاف الفاظ میں اس بات کا اظہار کرنا چاہیے کہ وہ ملک میں اپنی انفرادیت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، یہ ان کا دستوری حق ہے، جس سے کوئی انھیں محروم نہیں کرسکتا، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ان کے پرسنل لاء پر عمل کی آزادی دی جائے۔

مولانا سید جلال الدین عمری نے کہا کہ آزادی کے بعد سے مسلمانوں کے کچھ مطالبات رہے ہیں، کوئی بھی حکومت ہو، وہ اس کے سامنے یہ مطالبات رکھتے رہے ہیں، اب یہ پیغام نہیں جانا چاہیے کہ حالات بدلنے سے مسلمان اپنے تمام مطالبات سے دست بردار ہوگئے ہیں، بلکہ ملک کے شہری ہونے کے ناطے وہ یہ مطالبات موجودہ حکومت کے سامنے بھی رکھیں گے، مولانا عمری نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، ہمیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوگا اور اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 390558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش