0
Wednesday 25 Jun 2014 21:03

نواز حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، علامہ اشفاق وحیدی

نواز حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، علامہ اشفاق وحیدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ نواز حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، آئے روز دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے، رمضان المبارک میں دہشتگرد مسجدوں اور امام بارگاہوں نشانہ بنا سکتے ہیں، انتظامیہ فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔ یہ بات ایس یو سی پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے استقبال رمضان کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے سارے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں، آئے روز مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، عوام اب زیادہ برداشت نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 394960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش