0
Wednesday 25 Jun 2014 16:05

مسلم لیگ (ن) آمریت میں پلی ہے، تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں، شرجیل میمن

مسلم لیگ (ن) آمریت میں پلی ہے، تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں اس لئے وہ شہریوں پر لاٹھی چارج کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ (ن) لیگ میں تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جو جماعتیں آمریت میں پلتی ہیں وہی ایسی آمرانہ حرکتیں کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے 5 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جو جلد خیبر پخونخوا حکومت کو دیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئی ڈی پیز کو تنہا نہیں چھوڑے گی جبکہ ہم اپنے فوجی جوانوں کے بھی ساتھ کھڑے ہیں، جیالوں نے پارٹی قیادت کے کہنے پر پاک فوج کیلئے خون کے عطیات دیئے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور جو بھی دیگر صوبے سے سندھ میں آ رہے ہیں ان کی مکمل معلومات لی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 394986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش