0
Saturday 28 Jun 2014 14:43

الطاف حسین کا پاک فوج سے یکجہتی کیلئے تاریخی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان

الطاف حسین کا پاک فوج سے یکجہتی کیلئے تاریخی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اور مشکل ترین جنگ میں دشمنوں کے خلاف صف آراء ہے، فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کراچی میں تاریخی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قائد ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ دیگر تمام مصروفیات ترک کرکے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تاریخی اجتماع منعقد کیا جائے۔ الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مصروفیات سے وقت نکال کر اس اجتماع میں شریک ہوں۔
خبر کا کوڈ : 395780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش