0
Thursday 3 Jul 2014 17:58

پاکستان کا پیپلزپارٹی کی جاسوسی کرنے پر امریکہ سے احتجاج

پاکستان کا پیپلزپارٹی کی جاسوسی کرنے پر امریکہ سے احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے پیپلزپارٹی کی جاسوسی کرنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا، پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اس قسم کی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرے۔ دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے امریکہ سے جاسوسی  بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نگرانی کا عمل دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی روح کے منافی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرکاری اداروں، تنظیم یا فرد کیخلاف ایسا اقدام بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ دوسری جانب امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے پاکستانی سیاسی جماعتوں کی جاسوسی کے الزامات کا بالواسطہ اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ امریکی صدر نے چھ ماہ قبل سکیورٹی ٹیم کو اس حوالے سے واضح ہدایات کر دی تھیں، امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کیا کچھ ہوتا رہا، اس پر ہم ردعمل ظاہر نہیں کرسکتے، ترجمان کے مطابق عالمی جاسوسی سے متعلق گذشتہ چھ ماہ سے امریکی پالیسی، نئی ہدایات کے مطابق جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 397126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش