0
Tuesday 8 Jul 2014 11:09

خیبر پی کے معدنیاتی پالیسی بنانیوالا پہلا صوبہ بن گیا، وزیراعلیٰ

خیبر پی کے معدنیاتی پالیسی بنانیوالا پہلا صوبہ بن گیا، وزیراعلیٰ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پی کے حکومت نے ملک میں پہلی معدنیاتی پالیسی کا اعلان کردیا۔ خیبر پی کے معدنیاتی پالیسی کا اعلان کرنیوالا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا۔ پالیسی کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کیا۔ پالیسی کے ذریعے زیر ز مین معدنیات سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا۔ معدنیات سے حکومتی خزانے کو ریونیو کی مد میں فائدہ ہو گا۔ پالیسی کے تحت ٹیکنالوجی اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔ معدنی پالیسی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پاکستان کی پہلی معدنی پالیسی خیبرپی کے حکومت کا کارنامہ ہے، معدنیات سے قیمتی زر مبادلہ حاصل کرکے غریب عوام پر خرچ کرینگے، ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرینگے، سنگ مرمر کی کان کنی کیلئے اٹلی سے مدد لیں گے، آسٹریلیا کو معدنیات میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا کرپشن سے پاک گورننس ہمارا کریڈٹ ہے، معدنیات کی ترقی اولین ترجیح ہے، کان کنوں کو میڈیکل انشورنس سمیت تمام سہولیات دینگے۔ عمران خان نے کہا ہم 5 سال میں صوبے میں ایک ارب درخت لگائیں گے۔ نیشنل پارکس کی تعداد 3 سے بڑھا کر 6 کردی ہے۔ ہم خیبرپی کے کو بھی نیا پاکستان کا شاہکار بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپی کے نے کہا عمران خان کی قیادت میں ہمارا صوبہ ترقی کررہا ہے جو معدنی وسائل سے مالا مال ہے ، ہم زیر زمین معدنیات نکال کر صوبہ کی تقدیر بدل دینگے، ہمارا صوبہ معدنیات میں سونے کی چڑیا ہے جسے استعمال نہیں کیا گیا ہم اپنی معدنیات سے قیمتی زر مبادلہ حاصل کرینگے اور عالمی کمپنیوں کو مدعو کرینگے اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ سیکرٹری معدنیات میاں وحید الدین نے بتایا معدنیات میں سنگ مرمر، گرینائٹ، فاسفیٹ، سوپس سٹون، فیلڈ سپار، جپسم، راک سالٹ، لائمز ٹون، سلیکا زمرد، روبی، نیلم، یاقوت وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ تیل ، کوئلہ، سونا، چاندی، کاپر، زنک بھی موجود ہیں جنہیں ہم نکال کر قیمتی زر مبادلہ کما سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا معدنیات پر توجہ دے کر زرمبادلہ کے ذخائر ہو، بڑھانا ہو گا اور کسی بھی علاقے کی معدنیات سے حاصل ہونے والی رقم مقامی آبادی پر خرچ کرکے لوگوں کو معیار زندگی بلند کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 398019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش