0
Wednesday 9 Jul 2014 23:05

دو لاکھ سے زائد آئی ڈی پیز کے شناختی کارڈز جعلی نکلے

دو لاکھ سے زائد آئی ڈی پیز کے شناختی کارڈز جعلی نکلے
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے دو لاکھ سے زائد افراد کے شناختی کارڈ جعلی نکلے ہیں۔ ہزاروں ایسے ہیں جن کے پاس سرے سے شناختی کارڈ ہی نہیں جبکہ 14,000 خاندانوں کے بوگس ڈیٹا نے نادرا کے حکام کو چکر اکر رکھ دیا۔ آپریشن ضرب عضب کے سلسلے میں شمالی وزیرستان سے قبائلیوں کی ایک بڑی تعداد نے نقل مکانی ہے، مگر ان سب کی تصدیق نادرا کرنے سے قاصر ہے۔ یہ انکشاف شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن کے دوران ہوا ہے۔ متاثرین میں سے اکثر کے کوائف کی تصدیق ہی نہ ہوسکی جبکہ بیشتر کے پاس تو شناختی کارڈ ہے ہی نہیں۔ دو لاکھ سے زائد افراد کے بارے میں نادرا نے لاعلمی ظاہر کر دی۔ نقل مکانی کرنے والے 14 ہزار خاندان کون ہیں؟ ان کے جعلی شناختی کارڈز کے بعد شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ وزیرستان میں اسلحے کی فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ جعلی شناختی کارڈ کی کمپنیز بھی ہیں۔ دستاویزی ریکارڈ نہ ملنے یا جعلی ڈیٹا کی وجہ سے نادراحکام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور رجسٹریشن کا عمل تاخیر کا شکار بھی رہا۔
خبر کا کوڈ : 398470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش