0
Thursday 10 Jul 2014 12:06

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، مختلف کارروائیوں میں7 بم برآمد

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، مختلف کارروائیوں میں7 بم برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، دو مختلف کارروائیوں میں 7 بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔ پشاور پولیس کے مطابق پجگی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موٹروے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہو گیا اور اس کا جائے وقوعہ پر شناختی کارڈ گر گیا۔ پولیس نے کارڈ پر درج پتہ پر کارروائی کی اور مکان سے 4 بم، 2 دستی بم، ڈیٹونیٹر اور پستول کے سائلنسر برآمد کر لئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چاروں بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ مکان سے 65 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق مکان میں مقیم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب متھرا میں بھی پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس میں موجود دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے مکان سے تین بم برآمد کر لئے جنہیں بعدازاں ناکارہ بنا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 398563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش