0
Thursday 10 Jul 2014 12:02

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جمعرات کی صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ تھانہ چمکنی کے حدود میں اس وقت پیش آیا جب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی اور وحید آباد کی چوکی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آواروں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آوار ہلاک، جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے بعد میں علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا۔
خبر کا کوڈ : 398561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش