1
0
Friday 11 Jul 2014 22:35

داعش کمانڈر نے ابوبکر کے نائب کو جہاد النکاح کیلئے اپنی ماں پیش کردی

داعش کمانڈر نے ابوبکر کے نائب کو جہاد النکاح کیلئے اپنی ماں پیش کردی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں القاعدہ کے انتہائی مطلوب کمانڈر کریم المجاطی کی مراکشی بیوہ فتیحہ المجاطی داعش کے خلیفہ ابو بکر البغدادی کے معاون خصوصی ابو مسلم الرکمانی سے جہاد النکاح کرنے عراق جا پہنچیں۔ عرب نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق فتیحہ کا سعودی شوہر کریم المجاطی سنہ 2005ء میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا تھا، جس کے بعد اس نے مراکش میں ہی ایک سلفی مسلک جہادی رہنما عمر العمرانی کے ساتھ نکاح کر لیا تھا۔ العمرانی ان دنوں دہشت گردی کے الزامات کے تحت قید میں ہے۔ تاحال اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ فتیحہ نے عمر العمرانی سے طلاق لی یا پھر وہ طلاق لیئے بغیر ہی ابو بکر البغدادی کے نائب سے جہاد النکاح کرنے عراق جا پہنچی ہیں۔ فتیحہ المجاطی نے مراکش سے ترکی اور شام کے راستے عراق تک 'داعش' کے سربراہ اور خود ساختہ خلیفہ ابوبکر کے معاون ابو مسلم الترکمانی سے شادی کے لیے طویل سفر کیا۔ فتیحہ نے دوران سفر کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے 'داعش' میں شامل ہونے والے اپنے بیٹے الیاس المجاطی کی تلاش اور اس سے ملاقات کا بہانہ تراشا، لیکن میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ الیاس ہی نے اپنی والدہ کی داعش کے نائب امیر سے جہاد النکاح میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ جس کے بعد فتیحہ کی 'منزل مراد' تک بہ حفاظت پہنچانے کے تمام لوازمات 'داعش' نے مکمل کئے۔ ادھر 'داعش' کی صف اول کی قیادت میں مراکشی جنگجوؤں کی شمولیت کے بعد رباط حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اپنی الگ 'ریاست' کے قیام کی دعویدار عسکریت پسند تنظیم مراکش کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، دوسری جانب مراکشی عوام نے داعش میں شامل الیاس کے اس کردار پر سوالات اٹھائے ہیں کہ جس نے داعش کے نائب امیر کو اپنی ماں کو پیش کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 398870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
in haram zadoon k kartooton sy parda otany per ap ka bhot shokriia.
aisi khabron sy on ki haqeeqat wazih ho jaye gi..
thanx.
ہماری پیشکش