0
Saturday 12 Jul 2014 09:07

نامور خطیب آل محمد علامہ سید وسیم شیرازی کی نماز جنازہ دن 2 بجے ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی

نامور خطیب آل محمد علامہ سید وسیم شیرازی کی نماز جنازہ  دن 2 بجے ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز ایبٹ آباد میں نامور ذاکر اہل بیت و خطیب آل محمد علامہ وسیم شیرازی اور ان کے والد کو شہید کر دیا گیا۔ ساہیوال سے تعلق رکھنے والے علامہ سید وسیم شیرازی گزشتہ پچیس سال سے ایبٹ آباد میں رہائش پذیر تھے۔ اہلیان علاقہ کے مطابق سید وسیم شیرازی اور ان کے والد انتہائی اعلی اخلاق کے مالک تھے، ان کی شہادت پر اہلیان علاقہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہید کی نماز جنازہ آج دن 2 بجے جھنگی سیداں ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ وسیم شیرازی حسن ٹاون ایبٹ آباد میں موجود اپنی رہائش گاہ سے اپنے والد کے ہمراہ نماز جمعہ کے لئے نکل رہے تھے کہ گھات لگائے بیٹھے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے علامہ وسیم شیرازی اور ان کے والد پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ جس سے دونوں باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ علامہ وسیم شیرازی نے چند روز قبل انتظامیہ کو مسلسل ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ گیا تھا اور سکیورٹی فراہم کرنے کو کہا تھا، تاہم پولیس نے سکیورٹی فراہم نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 398929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش