0
Monday 14 Jul 2014 05:03
مسلم حکمرانوں کو غزہ کی صورتحال پر ہوش کے ناخن لینے چاہیے

غزہ کے مسلمانوں کا خون رنگ لائیگا اور صہیونیت کا خاتمہ ہو کر رہیگا، یکجہتی فلسطین ریلی

فلسطینیوں پر مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی مایوس کن ہے
غزہ کے مسلمانوں کا خون رنگ لائیگا اور صہیونیت کا خاتمہ ہو کر رہیگا، یکجہتی فلسطین ریلی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے زیراہتمام فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف نمائش چورنگی سے سی بریز پلازہ تک یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی میں بچوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔ یکجہتی فلسطین ریلی سے امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر مظفر ہاشمی اور ضلعی امراء اسحاق خان، منعم ظفر، یونس بارائی، عبدا لواحد شیخ اور اسامہ رضی، ڈپٹی سیکریٹری صابر احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری عبد الوہاب، نائب امیر مسلم پرویز، ڈپٹی سیکرٹری راشد قریشی، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت بند کرانے کیلئے سلامتی کونسل اور او آئی سی کا اجلاس طلب کریں۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ فلسطینیوں پر مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کا خون رنگ لائے گا اور دنیا میں ظلم و بربریت اور صہیونیت کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔ 

حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں فلسطینی عوام کے جذبہ جہاد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کرتے ہوئے ہماری یہ چھوٹی سی قربانی اس قربانی کے برابر نہیں ہوسکتی جو قبلہ اول کی حفاظت کرنے والے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کے مسلمان بیدار ہو کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ عرب ممالک کے حکمران خواب غفلت میں سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ فلسطینی مظلوم عوام پر مظالم کے تدارک کیلئے اقدامات کریں۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اعلان کرتے ہیں کہ ہم حماس اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں، جو عزم و حوصلہ کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو غزہ کی صورتحال پر ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 399278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش