0
Thursday 17 Jul 2014 01:44

اسلام آباد کی فیڈرل یونیورسٹی کے طلبہ کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد کی فیڈرل یونیورسٹی کے طلبہ کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کیخلاف اسلام آباد کی فیڈرل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے یونیوسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو افسوس ناک قرار دیا۔ طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے۔ طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ ان کے دل اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم سے اسرائیلی مظالم دیکھے نہیں جا رہے، آج حکمران خاموش ہیں لیکن عوام اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکمران اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں اور مظلوموں کا ساتھ دیں۔ امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت تمام انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں نے اسرئیل کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، یہی وجہ سے عالمی دہشتگرد اسرائیل نے سینکڑوں معصوم خواتین، بچے اور مردوں کو بربریت کے ساتھ شہید کردیا ہے۔ مظاہرے کے اختتام پر طلباء نے متفقہ قرار پاس کی جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر ان مظالم کو روکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ او آئی سی مردہ گھوڑا بننے کے بجائے امت مسلمہ کے مسائل حل کرے۔
خبر کا کوڈ : 399812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش