0
Thursday 17 Jul 2014 13:22

پاراچنار، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آئی ایس او کی احتجاجی ریلی

پاراچنار، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاراچنار کی جانب سے غزہ کے نہتے، معصوم اور بے گناہ عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت و بربریت کی مذمت میں آئی ایس او کے علاوہ دیگر تنظیموں کے اراکین ساتھ مل کر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی نے آئی ایس او آفس پاراچنار سے نکل کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پاراچنار بائی پاس روڈ پر پی اے چوک اور ڈنڈو چمن کے قریب جلسے کی شکل اختیار کرلی، جلسے سے آئی ایس او کے سنیئر اراکین بلال حسین، عارف حسین، عرفان علی اور واحد علی نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں سے فلسطینی اور خصوصاً غزہ کے مسلمانوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، ہم پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہماری فلسطینی بھائیوں کی سحری و افطاری، نماز جمعہ اور جماعات ان کے خون میں غلطاں ہے، آج کی اس ریلی کا پیغام یہ ہے کہ ہم متحد ہیں اور اسرائیل کے خلاف جہاد کیلئے آمادہ ہیں۔ 

جلسے کے دوران شدید بارش کے باوجود شرکاء میں بہت زیادی جوش و خروش دیکھنے میں نظر آرہا تھا، کئی نوجوانوں نے بینروں اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جس پر بھی فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی شہید چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 399961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش